پاکستان کو 3 دنوں میں قطر سے دوسرا ایل این جی کارگو موصول

کراچی: پاکستان کو جمعہ کے روز تین دن کے اندر قطر سے ایل این جی کا دوسرا کارگو موصول ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے امریکا اور اسرائیل کے ایران کے ساتھ تنازع سے پیدا ہونے والے علاقائی سپلائی کے ممکنہ تعطل کے درمیان توانائی کی بڑھتی ہوئی قلت سے بچنے کے لیے اقدامات تیز کر دیے ہیں۔

اس سلسلے میں گزشتہ روز پاکستان کو قطر سے مائع قدرتی گیس کا کارگو موصول ہوا، جو تین دن کے اندر آنے والا دوسرا کارگو ہے۔

حکام کے مطابق تقریباً ایک لاکھ ساٹھ ہزار مکعب میٹر ایل این جی لے جانے والا جہاز “محزم” پورٹ قاسم کراچی میں پاکستان گیس پورٹ کنسورشیم کے ٹرمینل پر لنگر انداز ہوا۔

اس سے قبل تیرہ مئی کو ایک اور ایل این جی جہاز “الخریطیات” اینگرو ایل این جی ٹرمینل پر پہنچا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close