گوشت کی قیمتوں میں کمی، چکن کے شوقین افراد کیلئے اچھی خبر آگئی

 ملک کے مختلف شہروں میں پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے، جس کے نتیجے میں صارفین کو جزوی ریلیف ملا ہے جبکہ انڈوں کی قیمتیں تاحال مستحکم ہیں۔

لاہور میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 14 روپے فی کلو کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 519 روپے فی کلو مقرر ہو گئی ہے۔ سرکاری نرخ نامے کے مطابق زندہ برائلر مرغی کی تھوک قیمت 344 روپے جبکہ پرچون سطح پر 358 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔

دوسری جانب فیصل آباد میں بھی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی ہے جہاں مرغی کا گوشت 15 روپے فی کلو سستا ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق  زندہ برائلر مرغی کی تھوک قیمت 339 روپے جبکہ پرچون نرخ 353 روپے فی کلو مقرر کیے گئے ہیں۔ د

مزید برآں، ونوں شہروں میں فارمی انڈوں کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور فی درجن انڈے 230 روپے کی سطح پر برقرار ہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پولٹری مارکیٹ میں جزوی استحکام برقرار ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close