واشنگٹن (آئی این پی): امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ اسرائیل ایران کے ساتھ کسی معاہدے کا خواہاں نہیں، جبکہ امریکا ایران میں حکومت کی تبدیلی کے لیے زمینی فوج نہیں بھیجے گا۔
ایک انٹرویو میں جے ڈی وینس نے کہا کہ ایران سے متعلق سخت مؤقف رکھنے والوں کے پاس کوئی حقیقت پسندانہ حل نہیں، ان کی واحد تجویز مسلسل اور غیر مؤثر بمباری ہے۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ اسرائیلی حکومت کے بعض عناصر نے ایران کے ساتھ ممکنہ معاہدے کو سبوتاژ کرنے کے لیے امریکا میں غیر ملکی اثر و رسوخ کی مہم پر بھاری رقوم خرچ کیں، تاہم وہ امریکی مفادات کو ہر صورت ترجیح دیں گے۔
امریکی نائب صدر کا کہنا تھا کہ اگر ایرانی عوام اپنے سیاسی نظام میں تبدیلی چاہتے ہیں تو یہ ان کا اپنا فیصلہ ہوگا، امریکا اس مقصد کے لیے زمینی فوج بھیجنے کا ارادہ نہیں رکھتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانا ایک قلیل مدتی مقصد تھا، جبکہ امریکا کی بنیادی ترجیح آبنائے ہرمز کو کھلا رکھنا اور عالمی سطح پر تیل و گیس کی بلا تعطل ترسیل یقینی بنانا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






