ملزمہ انمول پنکی نے اپنی گرفتاری سے قبل ہی اپنا جانشین مقرر کرلیا تھا، ملزمہ کی جانب سے اس حوالے سے آڈیو میسج کے ذریعے تمام کلائنٹس کو آگاہ کر دیا گیا تھا۔
ملزمہ نے جانشین مقرر کرنے کے حوالے سے آڈیو میسج ریکارڈ کروا دیا تھا کہ اگر میرے ساتھ کچھ ہو جاتا ہے تو میرے اسی نمبر سے کام چلتا رہے گا۔
ملزمہ انمول پنکی کا آڈیو میں کہنا تھا کہ میرے اسی نمبر سے آپ کیساتھ ایک جینٹس رابطے میں ہوں گے، میرے بعد کام سنبھالنے والا میرا دوست ہوگا وہ تمام معاملات بتادے گا۔
دوسری جانب ڈرگ کوئن انمول عرف پنکی اینٹی نارکوٹکس فورس کو بھی مطلوب نکلی ہے، جس اے این ایف نے اسے گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انمول عرف پنکی اے این ایف کے 2 مقدمات میں نامزد ہے، ملزمہ انمول کے خلاف پہلا مقدمہ یکم ستمبر 2019 میں درج کیا گیا تھا، اے این ایف کو 2019 میں انمول عرف پنکی کی ہدایت پر منشیات ڈیلیوری کی اطلاع ملی تھی۔
اے این ایف کی چھاپا مار ٹیم نے بلال چورنگی کورنگی انڈسٹریل ایریا سے پنکی کے خاص کارندوں نسیم بی بی اور محمد کامل نامی ملزمان کو رنگے ہاتھوں پکڑا تھا، جن سے بھاری مقدار میں کوکین اور چرس برآمد ہوئی تھی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






