سروس متاثر؟؟؟ انٹرنیت صارفین کیلئے اہم خبر

پاکستان میں آئندہ چند روز کے دوران انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، جب کہ پی ٹی سی ایل نے صارفین کو ممکنہ عارضی خلل سے متعلق پیشگی آگاہ کر دیا ہے۔

 

پی ٹی سی ایل کے مطابق عالمی سب میرین کیبل کی مرمت کے باعث 11 سے 18 مئی کے دوران تکنیکی کام جاری رہے گا، جس کے نتیجے میں ملک میں انٹرنیٹ سروس جزوی طور پر متاثر ہو سکتی ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ مرمتی کام کے دوران بالخصوص شام کے اوقات میں صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی یا عارضی تعطل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

پی ٹی سی ایل کے مطابق تکنیکی ٹیمیں صورت حال کی مسلسل نگرانی کر رہی ہیں تاکہ صارفین کو کم سے کم مشکلات کا سامنا ہو اور سروس کو معمول کے مطابق برقرار رکھا جا سکے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close