ٹرین سروس معطل ، مسافروں کیلئے اہم خبر آگئی

کوئٹہ سے اندرونِ ملک ٹرین سروس عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہے، جس کے باعث پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس آج روانہ نہیں ہوگی۔

ریلوے حکام کے مطابق ٹرین سروس کی معطلی ناگزیر وجوہات کی بنا پر کی گئی ہے۔ حکام نے بتایا کہ کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کو جیکب آباد سے واپس بھیج دیا جائے گا۔

ریلوے ذرائع کے مطابق کوئٹہ سے کراچی جانے والی بولان میل کی سروس پہلے ہی معطل ہے، جبکہ کوئٹہ سے چمن کے لیے ٹرین سروس بھی تاحال بند ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور حالات بہتر ہونے پر ٹرین سروس بحال کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close