وزیراعظم شہباز شریف نے جاتی امراء میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے اہم ملاقات کی، جس میں ملک کی سیاسی صورتحال اور اہم حکومتی امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی موجود تھیں۔
اجلاس کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر اسحاق ڈار نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی وجوہات سے آگاہ کیا، جس پر نواز شریف نے عوامی مشکلات کم کرنے اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے پر زور دیا۔
ملاقات میں یہ بھی ہدایت کی گئی کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود غریب طبقے کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔
اجلاس میں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے آئندہ انتخابات سے متعلق بھی تفصیلی مشاورت کی گئی، جبکہ نواز شریف کو ایران اور امریکا کے درمیان جاری مذاکرات کے حوالے سے قومی قیادت کی پس پردہ سفارتی کوششوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






