سکولوں کے لیے نان سیلری بجٹ جاری

محکمہ خزانہ پنجاب نے صوبے بھر کے سرکاری سکولوں کے لیے چوتھی سہ ماہی کی مد میں 2 ارب 45 کروڑ روپے کا نان سیلری بجٹ جاری کر دیا ہے.

 

حکام کے مطابق یہ فنڈز تنخواہوں کے علاوہ دیگر ضروری اخراجات، جیسے سکولوں کی مرمت، صفائی، فرنیچر، یوٹیلیٹی بلز اور چھوٹے ترقیاتی کاموں پر خرچ کیے جائیں گے۔

ضلع وار تفصیلات کے مطابق لاہور کو 8 کروڑ 9 لاکھ روپے جاری کیے گئے ہیں، جبکہ فیصل آباد کو 12 کروڑ،ملتان کو 8 کروڑ 17 لاکھ روپے فراہم کیے گئے۔

اسی طرح گجرات کو 6 کروڑ 95 لاکھ،گجرانوالہ کو 7 کروڑ 98 لاکھ روپے دیے گئے ہیں، جبکہ حافظہ آباد  کو 3 کروڑ 13 لاکھ اورچنیوٹ  کو 3 کروڑ 38 لاکھ روپے جاری کیے گئے۔

مزید برآں بہاولنگر  کو 10 کروڑ،بہاولپورکو 8 کروڑ اور  بھکرکو 6 کروڑ روپے فراہم کیے گئے ہیں۔ اسی طرح  جھنگ کو 8 کروڑ، قصور  کو 7 کروڑ اور روالپنڈی کو 9 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کیے گئے ہیں۔

محکمہ خزانہ کے مطابق یہ نان سیلری بجٹ سکولوں کی کارکردگی بہتر بنانے، سہولیات اپ گریڈ کرنے اور طلبہ کو بہتر تعلیمی ماحول فراہم کرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close