امریکا نے جرمنی سے 5 ہزار فوجیوں کی واپسی کا اعلان کر دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے اس انخلا کا حکم جاری کیا ہے، جو ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ڈونلڈ ٹرمپ اور یورپی ممالک کے درمیان ایران سے متعلق پالیسی پر اختلافات میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔
چند روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جرمنی میں تعینات امریکی فوجیوں کی تعداد میں کمی کا عندیہ بھی دیا تھا، جب ان کی جرمن چانسلر فریڈرک مرز کے ساتھ ملاقات کے دوران سخت بیانات کا تبادلہ ہوا۔
رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ جرمن قیادت کی جانب سے ایران پر امن مذاکرات کے حوالے سے رویے پر الزامات کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔
پینٹاگون کے ترجمان کے مطابق امریکی فوجیوں کا یہ انخلا مرحلہ وار طریقے سے مکمل کیا جائے گا، اور توقع ہے کہ یہ عمل آئندہ 6 سے 12 ماہ کے دوران مکمل ہو جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






