1500 روپے کے پرائز بانڈز رکھنے والے افراد کے لئے قرعہ اندازی کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل سیونگز اسکیم کے تحت 1500 روپے مالیت کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی 15 مئی 2026 کو سیالکوٹ میں منعقد کی جائے گی، جس کا شہریوں کو بے چینی سے انتظار ہے۔
اس موقع پر ہزاروں امیدوار بڑی انعامی رقم جیتنے کی امید لگائے بیٹھے ہیں اور جیتنے والے خوش نصیب افراد اپنی انعامی رقم اسٹیٹ بینک بی ایس سی کے فیلڈ دفاتر، نامزد کمرشل بینکوں یا نیشنل سیونگز سینٹرز سے مقررہ فارم پر حاصل کر سکیں گے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی نگرانی میں ہونے والی اس بیلوٹنگ میں کروڑوں روپے کے انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔
پہلا انعام: ایک خوش نصیب کو 3,000,000 (30 لاکھ) روپے کا انعام دیا جائے گا۔
دوسرا انعام: تین خوش نصیبوں کے لیے فی کس 1,000,000 (10 لاکھ) روپے کے انعامات رکھے گئے ہیں۔
تیسرا انعام: مجموعی طور پر 1,696 خوش نصیبوں کو 18,500 روپے فی کس انعام دیا جائے گا۔
قرعہ اندازی کے فوری بعد جیتنے والے خوش نصیبوں کے نمبرز کی مکمل لسٹ جاری کر دی جائے گی۔
ٹیکس کی کٹوتی
اسٹیٹ بینک کے مطابق انعامی رقم پر ٹیکس فائلرز سے 15 فیصد اور نان فائلرز سے 30 فیصد ٹیکس وصول کیا جائے گا۔ یعنی ٹیکس فائلرز کو انعام کی رقم میں نسبتاً کم کٹوتی کا سامنا ہوگا۔
ماہرین کے مطابق پرائز بانڈز کی یہ اسکیم عوام میں بچت کے رجحان کو فروغ دینے کے لیے انتہائی مقبول ہے اور ہر بار لاکھوں شہری اپنی قسمت آزماتے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






