عوام کیلئے مشکلات بڑھ گئیں، گیس فراہمی روک دی

پشاور:   وفاقی حکومت نے خیبر پختونخوا کو سی این جی اسٹیشنز کے لیے گیس دینے سے انکار کردیا۔رپورٹ کے مطابق صوبائی مشیر خزانہ مزمل اسلم نے وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس کے بعد مزمل اسلم نے وفاقی حکومت کے جواب سے متعلق وزیراعلی کو آگاہ کردیا۔ذرائع کے مطابق مزمل اسلم نیکہا کہ سی این جی بندش سے عوام کو شدید مشکلات ہیں۔ذرائع کے مطابق وزیرپیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ ملک میں گیس کی کمی ہے، ایل این جی درآمد کے بعد اضافی گیس دینے پر غور کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close