امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کی بحری ناکہ بندی جاری رکھنے کے اعلان کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
عالمی منڈی میں برطانوی خام تیل کی قیمت 4 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی،برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 124.50ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی جبکہ امریکی خام تیل کی قیمت 109.21ڈالر فی بیرل ہو گئی
ماہرین نے بحری ناکہ بندی جاری رہنے اور ایران امریکا مذاکرات تعطل کا شکار رہنے کی صورت میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافے سے خبردار کردیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






