سعودی عرب میں وزارتِ حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ ایپ Nusuk کے ذریعے آپ نسک کارڈ ڈیجیٹل تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں، اس کی معلومات آسانی سے دیکھ سکتے ہیں اور ضرورت کے وقت استعمال کر سکتے ہیں۔
سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے نسک کارڈ نہ پہننے والے زائرین کو خبردار کیا ہے تاکہ وہ بھاری جرمانے اور ملک بدری سے بچ سکیں۔
سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق نسک کارڈ کے بغیر کوئی زائر حج یا عمرہ کے مناسک ادا نہیں کر سکتا، یہاں تک کے اس کے بغیر عمارت سے باہر نکلنا بھی ممنوع ہے۔
سعودی عرب کے قوانین کے مطابق تمام زائرین کو نسک کارڈ ہمہ وقت اپنے ساتھ پہننا لازمی ہے اور اس کو کسی وقت بھی ہٹانا سخت ممنوع ہے۔
نسک کارڈ نہ پہننے کے سنگین نتائج:
بھاری جرمانہ: سعودی قانون کی خلاف ورزی پر فوری طور پر مالی جرمانہ عائد ہوگا۔
چیک پوائنٹس پر حراست: سکیورٹی اہلکار کسی بھی وقت نسک کارڈ کی جانچ کر سکتے ہیں، کارڈ نہ ہونے پر روک لیا جائے گا۔
مقدس مقامات میں داخلے پر پابندی: مسجد الحرام، مسجد نبوی ﷺ اور دیگر زیارتی مقامات میں بغیر نسک کارڈ کے داخلہ ممنوع ہے۔
ملک بدری: قانون کی بار بار خلاف ورزی پر سعودی عرب سے نکالا جا سکتا ہے اور واپسی تک سفر ممنوع ہو سکتا ہے۔
مستقبل میں حج و عمرہ ویزا پر پابندی: سنگین خلاف ورزی کی صورت میں آئندہ حج یا عمرہ کیلیے ویزا کی درخواست مسترد کی جا سکتی ہے۔
سعودی وزارت حج و عمرہ نے زائرین کو ہدایت کی کہ نسک کارڈ پہنیں اور اپنے سفر کو محفوظ بنائیں۔
ڈیجیٹل نسک کارڈ کیسے حاصل کریں؟ ڈیجیٹل نسک کارڈ اپنے موبائل فون پر حاصل کرنے کیلئے سب سے پہلے ’نسک‘ ایپ کھولیں، کارڈ اسکرین کے اوپر ظاہر ہوتا ہے، تفصیلات دیکھنے کیلیے اس پر کلک کریں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






