ابھی خریدیں ، مشہور زمانہ گاڑی کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان

ٹویوٹا انڈس موٹرز کمپنی نے 5 ماہ کے دوران دوسری بار ٹویوٹا فورچیونر کے پیٹرول ویریئنٹس کی قیمت میں 25 لاکھ روپے کی بڑی کمی کر دی ہے۔

 

کمپنی اس اقدام کو ’’35 ویں سالگرہ اسپیشل آفر‘‘ قرار دے رہی ہے تاہم آٹو انڈسٹری کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اتنی بڑی کمی کسی پریمیم گاڑی میں غیر معمولی ہے اور اس کے پیچھے مارکیٹ کی بدلتی صورتحال کارفرما ہو سکتی ہے۔

’’G‘‘ پیٹرول ویرینٹ کی قیمت میں 25 لاکھ 4 ہزار روپے کی کمی کے بعد گاڑی کی قیمت 1 کروڑ 49 لاکھ 39 ہزار روپے سے کم ہو کر 1 کروڑ 24 لاکھ 35 ہزار روپے پر آ گئی ہے ۔

اسی طرح فورچیونر کے ’’V ‘‘ پیٹرول ویرینٹ کی قیمت میں 25 لاکھ 74 ہزار روپے کی کمی سے نئی قیمت ایک کروڑ 49 لاکھ 35 ہزار روپے ہو گئی۔ اس سے قبل اس گاڑی کی قیمت ایک کروڑ 75 لاکھ 9 ہزار روپے تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close