ایرانی قیادت میں اختلافات کی خبروں کی حقیقت سامنے آگئی

تہران (آئی این پی)ترجمان ایرانی صدارتی دفتر نے ایرانی قیادت میں اختلافات کی خبروں کو مسترد کر دیا۔ترجمان کے مطابق ایران کی قیادت میں اتحاد بے مثال اور مثالی ہے، اور اندرونی تفرقے سے متعلق قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایرانی قیادت ایک پیج پر ہے اور تفرقہ پیدا کرنے کی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی۔ترجمان نے مزید واضح کیا کہ برابری، وقار اور معقولیت کی بنیاد پر مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں۔دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ جنگ بندی کو اس وقت تک بڑھایا جا رہا ہے جب تک ایران اپنی تجاویز پیش نہیں کر دیتا۔انہوں نے اس پیش رفت کو ایران کے ساتھ مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے مثبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ مذاکرات کا اگلا مرحلہ ممکنہ طور پر جمعہ کو ہو سکتا ہے۔امریکی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ فوج کو ہدایت دی ہے کہ ناکہ بندی جاری رکھی جائے اور ہر ممکن صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close