ٹوکیو: جاپان کیناگانو پریفیکچر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جن کی شدت ریکٹر سکیل پر 5 بتائی گئی ہے ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جاپان میٹرولوجیکل ایجنسی نے بتایاکہ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر 1 بجکر 20 منٹ پر آیا ۔زلزلے کا مرکز سطح زمین سے 10 کلو میٹر گہرائی میں تھا۔ز لز لے سے فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






