شہباز شریف سعودی عرب، قطر اورترکیہ کا دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب، قطر اور ترکیہ کا دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف تین ممالک کا دورہ مکمل کرنے کے بعد لاہور پہنچے، جہاں ان کی آمد پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

غیر ملکی دورے کے دوران وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان، امیر قطر اور ترک صدر رجب طیب اردوان سمیت دیگر اعلیٰ رہنماؤں سے ملاقاتیں ہوئیں۔

وزیراعظم شہباز شریف بدھ کے روز چار روزہ غیر ملکی دورے پر روانہ ہوئے تھے، جو اب مکمل کر لیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close