کون کونسے علاقوں میں تیز بارشیں اور ژالہ باری ؟ این ڈی ایم اے سے اہم خبر

 اپریل ایک بار پھر بھیگنے کو تیار، بارشوں کا نیا سلسلہ مغربی ہواؤں کے ساتھ ملک میں داخل ہو گیا۔ 

کن علاقوں میں تیز بارشیں اور ژالہ باری ہوگی، این ڈی ایم اے کے ٹیکنیکل ایکسپرٹ ڈاکٹر طیب نے کہا ہے کہ 16 سے 19 اپریل تک بارشیں متوقع ہیں، پاکستان کے شمالی علاقہ جات، پوٹھوہار ریجن ، اسلام آباد. ناردرن پنجاب میں بارشیں متوقع ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سالٹ رینج سے منسلک ایریاز اور سینٹرل اور نارتھ خیبرپختونخوا میں بھی اگلے تین سے چار روز بارش کی توقع ہے ۔

ڈاکٹر طیب نے بتایا کہ بلوچستان اور سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم و خشک رہے گا۔ اسلام آباد راولپنڈی سمیت چترال،  بونیر، شانگلہ ، بالاکوٹ، مانسہرہ ، صوابی اور پشاور سے مردان بیلٹ بارش کی شدت زیادہ ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد، مری، گلیات میں ژالہ باری متوقع ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close