کراچی میں آئندہ 3 روز کے دوران موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔
’’ محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ شہر میں آئندہ 3 روز کے دوران موسم گرم اور خشک رہ سکتا ہے۔ آج شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جب کہ ہفتے کو درجۂ حرارت مزید بڑھے گا اور پارہ 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔اس کے علاوہ اتوار کو زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھو سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں سمندری ہوائیں جزوی طور پر متاثر رہنے اور شمال مشرق سے گرم ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






