//

لیاری میں جماعت اسلامی کے دفتر پر دستی بم حملہ ،3عہدیدار زخمی

کراچی کے علاقے لیاری میں جماعت اسلامی کے دفتر پر دستی بم حملے کے نتیجے میں تین عہدیدار معمولی زخمی ہو گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی شناخت عبدالباقی حسین، غلام مصطفیٰ اور محمد کے نام سے ہوئی ہے۔

واقعے کے بعد پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ پولیس کے مطابق حملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close