ایران نے اسلام آباد میں مذاکرات سے انکار کر دیا

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی کیلئے جاری سفارتی کوششوں کا ایک اہم مرحلہ مکمل ہو گیا ہے، تاہم ابھی تک کوئی حتمی پیش رفت سامنے نہیں آئی۔

رپورٹ کے مطابق ایران نے واضح طور پر اسلام آباد میں امریکی حکام سے ملاقات سے انکار کر دیا ہے اور امریکی مطالبات کو ناقابل قبول قرار دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایران نے ثالثوں کو آگاہ کیا ہے کہ وہ آئندہ دنوں میں اسلام آباد میں مذاکرات کیلئے تیار نہیں، جس کے باعث سفارتی عمل میں تعطل پیدا ہو گیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ترکی اور مصر اب بھی مذاکرات کو آگے بڑھانے کیلئے سرگرم ہیں اور متبادل مقامات پر غور کیا جا رہا ہے، جن میں دوحہ اور استنبول شامل ہیں۔

اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران نے جنگ بندی کی درخواست کی ہے، تاہم ایران نے اس بیان کی تردید کر دی تھی۔

ذرائع کے مطابق امریکا نے عندیہ دیا تھا کہ اگر ایران آبنائے ہرمز کو کھول دے تو جنگ بندی پر غور کیا جا سکتا ہے، جبکہ ایران نے ابتدائی طور پر مطالبہ کیا تھا کہ امریکا ہرجانہ ادا کرے، فوجی اڈے ختم کرے اور آئندہ حملے نہ کرنے کی ضمانت دے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close