افنان اسماعیل وزیرِاعظم یوتھ پروگرام کی فوکل پرسن مقرر

انہیں خواتین کیلئے کاروباری روابط بڑھانے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے

اسلام آباد(سٹی رپورٹر)وزیرِاعظم یوتھ پروگرام کے تحت خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانے کے لیے ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے ، ممتاز کاروباری خاتون افنان اسماعیل کووزیرِاعظم یوتھ پروگرام کی فوکل پرسن مقرر کر دیا گیا ہے،

تقرری کا نوٹیفکیشن چیئرمین وزیر اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نےافنان اسماعیل کے حوالے کیا،سیاسی ، سماجی اور کاروباری حلقوں کی جانب سےافنان اسماعیل کی تقرری خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے اہم قرار دیا جا رہا ہےجس کا مقصد اسٹریٹجک پارٹنرشپس کو فروغ دینا اور خواتین کے لیے نئے کاروباری مواقع پیدا کرنا ہے، پی ایم یوتھ پروگرام کے تحت اس اقدام کو ایک جامع اور پائیدار ترقی کے وژن کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے،افنان اسماعیل کواسلام آباد میں خواتین کیلئے کاروباری روابط بڑھانے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے جو خواتین انٹرپرینیورز اور اداروں کے درمیان روابط کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ خواتین کے کاروباری مواقع بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کریں گی اور خواتین کی معاشی شمولیت اور کاروباری صلاحیتوں میں اضافہ کریں گی ،ماہرین کے مطابق، یہ پیش رفت نہ صرف دارالحکومت میں خواتین کے لیے کاروباری ماحول کو بہتر بنائے گی بلکہ نوجوان خواتین کو خودمختار بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرے گی اور خواتین کی معاشی شمولیت اور کاروباری صلاحیت بڑھانے کیلئے اقدامات کیے جائیں گے، افنان اسماعیل کی تقرری اعزازی بنیادوں پر، اسٹریٹجک پارٹنرشپس کے فروغ پر توجہ دینے، اسلام آباد میں خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے نئی پیش رفت، پی ایم یوتھ پروگرام کے تحت انکلوسیو اور پائیدار ترقی کا عزم کا اظہار ہے،یاد رہے کہ وزیرِاعظم یوتھ پروگرام ملک بھر میں نوجوانوں کی ترقی، روزگار کے مواقع اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لیے متعدد اقدامات کر رہا ہے، جن میں خواتین کی شمولیت کو خاص اہمیت دی جا رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close