وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اعلان کیا ہے کہ اسلام آباد میں کل سے تمام پبلک ٹرانسپورٹ کو آئندہ 30 دنوں کے لیے مفت قرار دے دیا جائے گا۔
ان کے مطابق یہ فیصلہ وزیراعظم کی ہدایت پر عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے مقصد سے کیا گیا ہے، جبکہ اس سہولت کے تمام اخراجات وزارت داخلہ برداشت کرے گی۔
محسن نقوی نے مزید بتایا کہ اس منصوبے کے لیے تقریباً 35 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں تاکہ مہنگائی کے دوران شہریوں کو بہتر سفری سہولت فراہم کی جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد عوام کو فوری ریلیف دینا ہے اور اس کے نتیجے میں روزمرہ سفر کرنے والے افراد کو نمایاں فائدہ حاصل ہوگا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






