صوبہ بھر میں فی بھینس 30روپے گوبر ٹیکس عائد کرنیکا فیصلہ

لاہور سمیت صوبہ بھر میں بھینسوں کے گوبر پر ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے تحت ہر بھینس سے روزانہ 30 روپے گوبر ٹیکس وصول کیا جائے گا۔ اس اقدام کے تحت ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت گوبر سے بائیو گیس تیار کی جائے گی۔

صوبہ بھر کی 168 گوالہ کالونیز میں سے ٹیکس وصولی کی جائے گی، جہاں بھینسوں کے فضلے کی صفائی اور کولیکشن کے لیے فیس عائد کی جائے گی۔ گوالہ کالونیز میں تقریباً 50 لاکھ بھینسیں موجود ہیں۔ ابتدائی طور پر لاہور کی دو گوالہ کالونیز، ہربنس پورہ اور گجر پورہ، میں فی بھینس گوبر فیس وصولی کا فارمولا طے کیا گیا ہے۔

گوالوں نے گوبر ٹیکس دینے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔ وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ گوالہ کالونیوں سے گوبر کولیکشن کی مد میں فیس وصولی کی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close