خبردار !!! 94 غیر قانونی اور جعلی یونیورسٹیوں کی فہرست سامنے آ گئی

ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے صوبہ پنجاب میں 94 غیر قانونی اور جعلی یونیورسٹیوں کی فہرست جاری کر دی ہے۔

ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے پاکستان بھر میں جعلی یونیورسٹیوں اور غیر رجسٹرڈ کیمپسز کی نئی فہرست جاری کی گئی ہے، جس میں پنجاب میں 94 ادارے شامل ہیں۔ سندھ میں 35، آزاد کشمیر میں 4، خیبر پختونخوا میں 12 اور وفاقی چارٹر کے تحت 2 ادارے بھی غیر قانونی قرار دیے گئے ہیں۔

ایچ ای سی نے طلبہ اور والدین پر زور دیا ہے کہ وہ داخلہ لینے سے قبل کسی بھی یونیورسٹی یا ڈگری پروگرام کی سرکاری ایچ ای سی لسٹ کے ذریعے تصدیق کر لیں تاکہ جعلی اور غیر قانونی اداروں کا شکار نہ ہوں۔

کمیشن نے اس بات پر بھی زور دیا کہ طلبہ صرف منظور شدہ اور رجسٹرڈ یونیورسٹیوں میں داخلہ حاصل کریں کیونکہ غیر رجسٹرڈ یا غیر قانونی اداروں کی ڈگریوں کو سرکاری ملازمت یا مزید تعلیم کے لیے تسلیم نہیں کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close