تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات سے متعلق بڑی خبر

لاہور تعلیمی اداروں میں موسم گرما اور موسم سرما تعطیلات کے شیڈول میں بڑی تبدیلی کا امکان ہے، چھٹیاں ماضی کے مقابلے میں مختصر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر کے سرکاری اسکولوں میںیکم اپریل سے نئے تعلیمی سال کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔پنجاب حکومت کی جانب سے تعلیمی اداروں میں تعطیلات کے شیڈول میں بڑی تبدیلی پر غور کیا جارہا ہے ،

رواں سال گرمیوں کی چھٹیاں ماضی کے مقابلے میں مختصر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔حکومت صرف دو ماہ کی موسمِ گرما کی تعطیلات کا ارادہ رکھتی ہے تاہم دوسری جانب بدلتے ہوئے موسمی حالات (اسمگ اور شدید سردی) کے پیشِ نظر موسمِ سرما کی چھٹیاں جنوری میں دیے جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔دوسری جانب حکومتِ پنجاب نے طلبا کے لیے کروڑوں مفت درسی کتب کی فراہمی اور اسکولوں کے لیے بجلی کے ٹیرف میں کمی سمیت کئی اہم اعلانات کیے ہیں۔محکمہ تعلیم کے حکام نے بتایا کہ رواں تعلیمی سال کے دوران طلبا میں تقریبا 3 کروڑ مفت درسی کتب تقسیم کی جائیں گی۔پہلی سے تیسری جماعت تمام طلبا کو 100 فیصد کتابیں ،

چوتھی اور پانچویں جماعت: طلبا کو 80 فیصد کتابیں اور چھٹی سے نویں جماعت کے طلبا کو 50 فیصد اور دسویں کے تمام طلبا کو تمام مطلوبہ کتابیں مفت ملیں گی۔جن طلبا کو کتابیں کم ملیں گی، انہیں اسکول بک بینک کے ذریعے کتب فراہم کی جائیں گی تاکہ کسی کی تعلیم کا حرج نہ ہو۔اس کے علاوہ تعلیمی اداروں پر مالی بوجھ کم کرنے کے لیے حکام نے سرکاری اسکولوں کے لیے کمرشل بجلی کے ٹیرف میں کمی کا اشارہ دیا ہے، اس اقدام کا مقصد اسکولوں کے اخراجات کو کم کرنا اور تعلیمی سہولیات کو بہتر بنانا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close