لاہور بورڈ نے نہم جماعت کے سالانہ امتحانات 2026 کے لیے امیدواروں کی رول نمبر سلپس جاری کر دی ہیں۔
ترجمان لاہور بورڈ کے مطابق نہم جماعت کے امتحانات 17 اپریل سے شروع ہوں گے، جن میں تین لاکھ سے زائد امیدوار شرکت کریں گے۔ امتحانات کے انعقاد کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
بورڈ حکام نے بتایا کہ پرائیویٹ امیدوار اپنی رول نمبر سلپس بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں، جبکہ ریگولر امیدوار اپنی سلپس اپنے متعلقہ تعلیمی اداروں سے حاصل کریں گے۔
لاہور بورڈ نے امیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ امتحانی مراکز میں رول نمبر سلپ کے بغیر داخلے کی اجازت نہیں ہوگی، اس لیے وہ بروقت اپنی سلپس حاصل کر لیں۔ ساتھ ہی طلبہ کو امتحانی شیڈول اور قواعد و ضوابط پر عمل کرنے کی بھی تاکید کی گئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






