سابق فاسٹ بالر سہیل تنویر کوبڑی ذمہ داری سونپ دی گئی

سہیل تنویر کو وہاب ریاض کی جگہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا بولنگ کوچ مقرر کر دیا گیا ہے اور وہ 31 مارچ کو ٹیم کے سکواڈ میں شامل ہوں گے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے منیجر اعظم خان نے کہا ہے کہ سہیل تنویر کی موجودگی ٹیم کے بولرز کے لیے سیکھنے اور بہتری کا اچھا موقع فراہم کرے گی۔

قبل ازیں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے وہاب ریاض کو بولنگ کوچ مقرر کیا تھا، تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویمن ٹیم کے سیٹ اپ سے وابستگی کی وجہ سے ان کا این او سی منسوخ کر دیا تھا۔

واضح رہے کہ وہاب ریاض کے ساتھ ٹیم ڈائریکٹر سرفراز احمد کا بھی این او سی منسوخ کیا گیا تھا، اور این او سی منسوخ ہونے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سرفراز احمد اور وہاب ریاض دونوں کو سکواڈ سے ریلیز کر دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close