پی ٹی آئی وکیل کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری

عدالت نے حکم دیا ہے کہ فتح اللہ برکی کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے۔ کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کی۔

سماعت کے دوران زاہد بشیر ڈار، انصر کیانی اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے، جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے وکلاء کی جانب سے کومل جدون ایڈووکیٹ بھی عدالت میں موجود رہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے وکلاء کے خلاف یہ مقدمہ تھانہ سیکرٹریٹ میں درج کیا گیا ہے، جس میں خاور مانیکا پر تشدد کے الزام عائد کیے گئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close