رواں سال وفاقی سطح پرگندم کی خریداری کی تفصیلات سامنے آگئیں،نجی کمپنیاں ملک بھرسے3500 روپےفی من کےحساب سےگندم خریدیں گی،ملک میں گندم کی قیمت کا تعین عالمی مارکیٹ کے مطابق کیا جائے گا۔
آئی ایم ایف کی شرائط کےمطابق وفاقی حکومت گندم کی خریداری سےنکل گئی،حکومت کےبجائے رواں سال گندم کے اسٹریٹیجک ذخائرنجی شعبہ خریدےگا،وفاقی حکومت گوداموں میں گندم کے مینٹیننس اخراجات خود برداشت کرےگی،وفاق، پنجاب اور خیبرپختونخوا کیلئےگندم کی خریداری نجی کمپنیاں کریں گی۔
حکام کے مطابق خریداری میں حصہ لینےوالی کمپنیوں کی ایکویٹی ویلیوکی حد ایک ارب روپےمقررکی گئی ہے،ایک ارب روپےسےنیچےوالی کسی کمپنی کو شارٹ لسٹ نہیں کیاگیا،مجموعی طورپر20 کمپنیاں گندم کی خریداری کریں گی۔
پنجاب فوڈحکام کےمطابق نجی کمپنیاں وفاق کے لیے 15 لاکھ میٹرک ٹن گندم خریدیں گی،پنجاب کے لیے 30 لاکھ میٹرک ٹن گندم نجی شعبہ خریدے گا، بلوچستان، کے پی کیلئے نجی کمپنیاں 8 لاکھ میٹرک ٹن گندم خریدیں گی،سندھ حکومت پرانے طریقہ کار سے 12 لاکھ میٹرک ٹن گندم خریدےگی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






