سندھ میں تعلیمی ادارے یکم اپریل کو کھلیں گے یا نہیں، اس حوالے سے ایڈیشنل ڈائریکٹر پرائیویٹ اسکولز کا اہم بیان سامنے آیا ہے۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر پرائیویٹ اسکولز رفیعہ ملاح نے کہا کہ فی الحال تعلیمی اداروں کی بندش کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے، اور اگر ضرورت پڑی تو آن لائن کلاسز جاری رکھی جائیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ بھارت، آسٹریلیا اور تھائی لینڈ سمیت کئی ممالک توانائی بحران کا شکار ہیں اور وہاں پیٹرول پمپس پر قطاریں لگی ہوئی ہیں، جبکہ پاکستان میں صورتحال بہتر ہے اور یہاں توانائی کا کوئی بڑا بحران نہیں۔
دوسری جانب سندھ کے وزراء نے واضح کیا کہ اگر وفاق نے لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا تو سندھ حکومت بھی اس پر عمل کرے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






