نمبر پلیٹ سے متعلق کریک ڈاؤن کی نئی تاریخ سامنے آگئی

نمبر پلیٹ سے متعلق کریک ڈاؤن کی نئی تاریخ سامنے آ گئی

شہر قائد میں گاڑیوں اور موٹرسائیکل پر غیر منظور شدہ نمبر پلیٹ استعمال کرنے کے خلاف کریک ڈاؤن کے آغاز کی نئی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

ترجمان سندھ پولیس کے مطابق یڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان کی ہدایات کے تحت شہریوں کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ وہ اپنی گاڑیوں بشمول موٹرسائیکل پر صرف حکومت کی منظور شدہ نمبر پلیٹ نصب کریں۔ قانون کی عملداری کو یقینی بنانے کے لیے کراچی میں غیر منظور شدہ نمبر پلیٹ کے خلاف کریک ڈاؤن مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے، اور شہریوں کی سہولت کے پیش نظر پہلے دی گئی 30 مارچ کی ڈیڈ لائن میں توسیع کرتے ہوئے اب 01 اپریل 2026 تک مہلت دی گئی ہے۔

ترجمان سندھ پولیس نے واضح کیا کہ یکم اپریل 2026 سے اس مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا جائے گا، جس کے دوران پرائیویٹ، فینسی یا غیر منظور شدہ نمبر پلیٹ استعمال کرنے اور بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانے والوں کے خلاف بلا امتیاز قانونی کارروائی کی جائے گی۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ تمام شہری فوری طور پر اپنی چھوٹی اور بڑی گاڑیوں کی نمبر پلیٹ درست کروا لیں اور صرف سرکاری منظور شدہ نمبر پلیٹ استعمال کریں تاکہ کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close