ڈریپ نے ضروری ادویات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے سے متعلق زیرِ گردش خبروں کی سختی سے تردید کر دی ہے۔
ترجمان ڈریپ نے بتایا کہ ضروری ادویات، بشمول انسولین اور دیگر جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں کسی قسم کا اضافہ نہیں ہوا۔ گزشتہ چند ماہ کے دوران ضروری ادویات کی قیمتوں میں کسی نئے اضافے کی منظوری نہیں دی گئی۔
انہوں نے واضح کیا کہ ضروری ادویات کی فہرست میں شامل ادویات کی قیمتوں میں فارماسیوٹیکل کمپنیاں از خود اضافہ نہیں کر سکتیں۔ ڈریپ ادویات کی دستیابی کے حوالے سے کڑی نگرانی کو یقینی بنا رہا ہے۔
مزید برآں، ڈریپ نے تمام فارماسیوٹیکل کمپنیوں کو دو اہم ہدایات جاری کی ہیں:
- خام مال کے حصول کے متعدد ذرائع اختیار کیے جائیں۔
- مناسب ذخیرہ برقرار رکھا جائے تاکہ عالمی سپلائی چین میں ممکنہ رکاوٹوں کے باعث ادویات کی قلت سے بچا جا سکے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






