ریاض: سعودی عرب کی وزارتِ داخلہ نے میزائلوں اور دشمن ڈرونز کو روکنے کی کارروائیوں کی تصاویر بنانے یا ان سے متعلق معلومات نشر اور شیئر کرنے پر پابندی عائد کرتے ہوئے سخت انتباہ جاری کیا ہے۔
وزارت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسے حساس سکیورٹی معاملات کی تشہیر قومی مفاد کے خلاف ہو سکتی ہے، لہذا خلاف ورزی کرنے والوں کو قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔حکام نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ سکیورٹی معلومات کے تحفظ کو یقینی بنائیں اور غیر مصدقہ یا حساس مواد کے پھیلا سے گریز کریں۔دوسری جانب حکومت نے مشتبہ فضائی سرگرمیوں کی اطلاع دینے کیلئے توکلنا ایپ میں نئی سروس متعارف کرا دی ہے۔
حکام کے مطابق اس سروس کے ذریعے عوام کسی بھی مشتبہ ڈرون یا میزائل کی فوری اطلاع متعلقہ اداروں تک پہنچا سکیں گے، جس سے بروقت کارروائی ممکن ہو سکے گی اور ملک و وسائل کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






