واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کے بعد اپنا اگلا ہدف کیوبا کو ٹھہرادیا ہے۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ نے یہ اعلان سعودی انویسٹمنٹ کانفرنس میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا کا اگلا ہدف کیوبا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ اس سے قبل بھی ایران جنگ کے دوران ہی ایسا بیان دے چکے ہیں جس میں انہوں نے امریکی فوجی کارروائیوں کا اگلا ہدف کیوبا کو ہی بتایا۔اسی طرح امریکی حکومتی جماعت ریپبلیکن کے ایک سینیٹر بھی ٹرمپ کے اس بیان کی حمایت کرچکے ہیں اور کہا ہے کہ اب کمیونسٹ آمریت زدہ ممالک کے دن گنے جا چکے ہیں۔سینیٹر کا کہنا تھا کہ امریکا اپنے قومی مفادات کے تحفظ کے لیے ہر آپشن استعمال کرے گا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ مجھے ناکام لوگوں کے ساتھ گھومتے خوشی محسوس ہوتی ہے، میں ان کے ساتھ اچھا محسوس کرتا ہوں اور مجھے کامیاب افراد سے نفرت ہے کیوں کہ ان کی کامیابی کی کہانیاں سننا پڑتی ہیں، مجھے وہ لوگ پسند ہیں جو میری کامیابی کو سننا پسند کرتے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر پاک بھارت جنگ کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ جنگ کے دوران 9 طیارے گرائے گئے، شہباز شریف نے کہا پاک بھارت جنگ رکوا کر میں نے 30 سے 50 ملین لوگوں کی جانیں بچائیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






