تعطیل کا اعلان: لاہور میں 28 مارچ کو میلہ چراغاں کی مناسبت سے مقامی تعطیل
لاہور: حضرت مادھو لال حسینؒ کا سالانہ عرس و میلہ چراغاں کل 28 مارچ سے شروع ہو رہا ہے، جس کے پیشِ نظر پنجاب حکومت نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اس دن تمام ضلعی دفاتر بند رہیں گے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ اوقاف و مذہبی امور کی جانب سے میلے کے موقع پر مقامی تعطیل کے لیے حکومت کو مراسلہ بھیجا گیا تھا۔
میلہ چراغاں کے موقع پر ہر سال مقامی تعطیل کی جاتی ہے اور اس سال بھی اسی روایتی طریقے کے مطابق 28 مارچ کو تعطیل دی جا رہی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






