مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا ، کتنا ؟ جانئے

مارکیٹ ذرائع کے مطابق مرغی کے گوشت کی قیمت میں مزید 21 روپے فی کلوگرام اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد آج چکن گوشت کی سرکاری قیمت 569 روپے فی کلوگرام تک پہنچ گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ زندہ برائلر کی قیمت 365 روپے فی کلوگرام مقرر ہے، لیکن فارمرز مارکیٹ میں 380 روپے فی کلوگرام کے حساب سے سپلائی کر رہے ہیں۔ سیلرز کے مطابق چکن گوشت مارکیٹ میں سرکاری نرخ 569 روپے کے بجائے 600 روپے فی کلوگرام یا اس سے زائد قیمت پر فروخت ہو رہا ہے۔

شہریوں نے قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے فوری نوٹس لینے اور نرخوں کو کنٹرول کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

پولٹری فارمز کا کہنا ہے کہ فیڈ، بجلی اور پیٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث پیداواری لاگت میں اضافہ ہوا ہے، جس کی وجہ سے مرغی کی قیمتوں میں اضافے کو ناگزیر قرار دیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close