اسلام آباد میں سیاسی بیان بازی ایک بار پھر تیز ہو گئی ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ عمران خان کے بچوں نے جنیوا میں پاکستان کے خلاف کوئی بات نہیں کی اور نہ ہی کریں گے۔
انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ عمران خان کے بیٹوں نے پاکستان مخالف بیان دیا، جبکہ انہوں نے سیاسی مخالفین کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔ بیرسٹر گوہر نے نواز شریف اور عطا تارڑ سے پاناما لیکس کا حساب دینے کا مطالبہ کیا۔
دوسری جانب پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ریاست کے خلاف بیانیہ پھیلایا جا رہا ہے اور اس میں بیرونی عناصر کو بھی شامل قرار دیا۔
انہوں نے قاسم خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہیں سیاسی مقاصد کے لیے سامنے لایا جا رہا ہے، جبکہ ماضی کے حالات پر بھی سوالات اٹھائے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






