لگژری گاڑیوں میں استعمال ہونیوالے ہائی اوکٹین ایندھن پر پیٹرولیم لیوی میں اضافہ

اسلام آباد: پاکستان کی وفاقی حکومت نے لگژری گاڑیوں میں استعمال ہونے والے ہائی اوکٹین ایندھن پر پیٹرولیم لیوی میں اضافہ کر کے 300 روپے فی لیٹر کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ اتوار کو وزیر اعظم شہباز شریف کی صدارت میں ویڈیو لنک کے ذریعے ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔

قبل ازیں لگژری گاڑیوں کے ایندھن پر 100 روپے فی لیٹر لیوی عائد تھی، جو اب 200 روپے فی لیٹر اضافے کے بعد 300 روپے ہو گئی ہے۔ وزیر اعظم ہاؤس کے بیان کے مطابق اس اقدام سے حکومت کو ماہانہ 9 ارب روپے کی بچت ہوگی اور اس بچت کا فائدہ عوام کو ریلیف کی صورت میں پہنچایا جائے گا۔

بیان میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ اس فیصلے سے پبلک ٹرانسپورٹ یا ہوائی جہازوں کے کرایوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے جمعے کو سرکاری ٹی وی پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا اعلان بھی کیا تھا اور متعلقہ حکام کو ہدایت دی تھی کہ ایندھن کی قیمتوں میں تبدیلی سے کم آمدنی والے طبقوں کو فائدہ پہنچے اور اضافی بوجھ معاش کے خوشحال طبقات پر ڈال دیا جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close