راولپنڈی سے کراچی جانے والی ٹرین حادثے کا شکار

لودھراں کے قریب آدم واہن اسٹیشن کے علاقے میں تیزگام ایکسپریس کو حادثہ پیش آیا جہاں ٹرین کی چار بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، جس کے باعث متعدد مسافر زخمی ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق 8 ڈاؤن تیزگام ایکسپریس راولپنڈی سے کراچی جا رہی تھی کہ راستے میں حادثے کا شکار ہو گئی۔ واقعے کے فوراً بعد امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ نے فوری طور پر ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کا کہنا ہے کہ تمام ڈاکٹرز اور طبی عملے کو طلب کر لیا گیا ہے تاکہ زخمیوں کو بروقت طبی امداد فراہم کی جا سکے۔

حکام کے مطابق حادثے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آ سکیں، اور تحقیقات کے بعد ہی اصل حقائق معلوم ہو سکیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close