امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی پاور پلانٹس پر حملے 5 دن کیلئے ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان گزشتہ دو دنوں میں نہایت مثبت اور نتیجہ خیز مذاکرات ہوئے ہیں، جن کا مقصد مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کا مکمل اور مستقل حل تلاش کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان تفصیلی اور تعمیری بات چیت کو مدنظر رکھتے ہوئے محکمہ دفاع کو ہدایت دی گئی ہے کہ ایران کے بجلی گھروں اور توانائی کے بنیادی ڈھانچے کے خلاف کسی بھی ممکنہ فوجی کارروائی کو پانچ دن کے لیے مؤخر کر دیا جائے۔
ٹرمپ کے مطابق یہ فیصلہ جاری مذاکرات کی پیش رفت اور کامیابی سے مشروط ہوگا، جبکہ ایرانی حکام کے ساتھ بات چیت پورا ہفتہ جاری رہے گی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ٹرمپ نے ایران کو آبنائے ہرمز 48 گھنٹوں میں کھولنے کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے خبردار کیا تھا کہ بصورت دیگر پاور پلانٹس کو نشانہ بنایا جائے گا، اور یہ مہلت آج ختم ہو رہی تھی۔
امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ کا حالیہ اعلان آپریشن “ایپک فیوری” کے خاتمے سے متعلق مذاکرات کی پہلی باضابطہ تصدیق ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






