شہباز شریف اور انڈونیشین صدر کا اہم فیصلہ، مذاکرات پر زور

اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف اور انڈونیشیا کے صدر پرابووو سوبیانتو کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں دونوں رہنماؤں نے خلیج میں جاری کشیدگی کے فوری خاتمے پر زور دیا۔

گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے عیدالفطر کی مبارکباد کا تبادلہ کیا اور امتِ مسلمہ سمیت اپنے اپنے عوام کے لیے امن، استحکام اور خوشحالی کی دعا کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

دونوں رہنماؤں نے خطے کی موجودہ صورتحال، خصوصاً ایران اور خلیجی خطے میں بڑھتی کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ تمام تنازعات کا حل صرف مذاکرات اور سفارتکاری کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close