عام عوام محفوظ، صرف امیروں کا ایندھن مہنگا

اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں ہائی آکٹین فیول پر لیوی 100 روپے سے بڑھا کر 300 روپے کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق یہ اضافہ صرف لگژری گاڑیوں میں استعمال ہونے والے ہائی آکٹین فیول پر کیا گیا ہے، جبکہ عام شہریوں کے زیر استعمال ریگولر پیٹرول کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔

حکومت کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کا مقصد نچلے اور درمیانے طبقے کو مہنگائی کے اضافی بوجھ سے بچانا ہے، اسی لیے پبلک ٹرانسپورٹ اور ہوائی سفر کے کرایوں پر بھی اس کا کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

وزیراعظم آفس کے مطابق اس اقدام سے حکومت کو ماہانہ تقریباً 9 ارب روپے کی بچت ہوگی، جسے عوامی ریلیف کے اقدامات پر خرچ کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close