سونے کی قیمت میں اچانک بڑی کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں آج ایک بار پھر نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس نے خریداروں کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 8 ہزار 100 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 91 ہزار 362 روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 6 ہزار 945 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 21 ہزار 263 روپے تک آ گئی ہے، جو حالیہ دنوں میں ایک نمایاں کمی سمجھی جا رہی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں گراوٹ دیکھی گئی ہے، جہاں فی اونس سونا 81 ڈالر سستا ہو کر 4 ہزار 686 ڈالر پر آ گیا ہے، جس کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی نمایاں طور پر دیکھے جا رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close