بلوچستان کے ضلع خضدار اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے مقامی آبادی میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 14 کلومیٹر تھی۔
جھٹکوں کے بعد شہری گھروں سے باہر نکل آئے اور کھلی جگہوں کا رخ کیا، تاہم فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔
حکام صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ماہرین کے مطابق زلزلے دراصل زمین کی اندرونی پرتوں، جنہیں ٹیکٹونک پلیٹس کہا جاتا ہے، کی حرکت کے باعث آتے ہیں۔
واضح رہے جب یہ پلیٹس آپس میں ٹکراتی یا ایک دوسرے کے نیچے سرکتی ہیں تو توانائی خارج ہوتی ہے، جو زمین کی سطح پر جھٹکوں کی صورت میں محسوس ہوتی ہے۔ پاکستان چونکہ ان پلیٹس کے سنگم کے قریب واقع ہے، اس لیے یہاں وقتاً فوقتاً زلزلے آنا ایک فطری عمل ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






