حکومتِ پنجاب نے عید الفطر کے پرمسرت موقع پر صوبے بھر میں تین سرکاری تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب میں 19، 20 اور 21 مارچ کو عید کی سرکاری چھٹیاں ہوں گی۔ ان ایام میں تمام صوبائی سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے اور نیم سرکاری خود مختار ادارے بند رہیں گے۔
حکومتی فیصلے کا مقصد شہریوں کو اپنے پیاروں کے ساتھ عید کی خوشیاں منانے کا بھرپور موقع فراہم کرنا ہے۔ عید کی تعطیلات کے بعد تمام سرکاری دفاتر وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کردہ نئے اوقاتِ کار کے مطابق دوبارہ کھلیں گے۔
واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے بھی عید کی چھٹیوں کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کیا جس کے مطابق 20 اور 21 مارچ کو چھٹیاں ہوں گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






