ملک بھر میں بارشوں کا راج: کہیں بونداباندی، کہیں موسلا دھار، موسم خوشگوار

ملک کے مختلف حصوں میں اس وقت بارش کا سلسلہ جاری ہے، جہاں کہیں ہلکی بوندا باندی ہو رہی ہے تو کہیں تیز بارش نے موسم کو خوشگوار بنا دیا ہے۔

صوبۂ پنجاب کے کئی شہر جن میں فیصل آباد، سرگودھا، ملتان، رحیم یار خان، جہلم، بورے والا، گوجرہ، جہانیاں اور ٹوبہ ٹیک سنگھ شامل ہیں، مختلف شدت کی بارش کی لپیٹ میں ہیں۔ اسی طرح صوبۂ سندھ کے علاقوں جیکب آباد، گھوٹکی، اوباڑو، میرپور ماتھیلو، ڈہرکی، لاڑکانہ، دادو، پڈعیدن اور میانی میں بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس سے موسم میں خنکی بڑھ گئی ہے۔ خیبر پختون خوا کے شہر بنوں، صوابی، نوشہرہ، ٹانک، کرک اور جنوبی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں بھی کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہو رہی ہے۔

ادھر بلوچستان کے علاقے چمن، قلعہ عبداللہ، پشین، چاغی، نوکنڈی، دالبندین، توبہ اچکزئی اور مستونگ سمیت کئی مقامات پر تیز بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ آزاد کشمیر کے علاقوں بھمبر، کوٹلی اور آٹھ مقام سمیت بالائی و زیریں علاقوں میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس نے موسم کو مزید خوشگوار بنا دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close