پی ٹی آئی رہنما لاپتہ ہوگئے، مقدمہ درج

پاکستان تحریک انصاف کے ملاکنڈ ڈویژن کے انفارمیشن سیکرٹری عزیز الرحمن گزشتہ دو روز سے لاپتہ ہیں، جن کی تلاش کے لیے پولیس نے کارروائی شروع کر دی ہے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق عزیز الرحمن سوات کے علاقے ڈھیری کانجو میں واقع اپنی رہائش گاہ سے شاپنگ کے لیے گھر سے نکلے تھے تاہم اس کے بعد سے ان کا کوئی سراغ نہیں مل سکا اور وہ تاحال گھر واپس نہیں آئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عزیز الرحمن کی گمشدگی پر اہل خانہ میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔ لاپتہ رہنما کے بھائی کی مدعیت میں تھانہ کانجو میں گمشدگی کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close