سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور مسلسل تیسرے روز بھی اس کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 8 ہزار 700 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 5 لاکھ 24 ہزار 56 روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 7 ہزار 459 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 49 ہزار 727 روپے تک آ گئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی ہے، جہاں فی اونس سونے کا بھاؤ 87 ڈالر کم ہو کر 5018 ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے ایک روز قبل بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 7 ہزار 100 روپے کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی تھی، جس کے بعد اب مسلسل تیسرے دن قیمتیں نیچے آ گئی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close