واٹس ایپ چیٹس میں کئی برسوں بعد پہلی بار اہم تبدیلی کی جا رہی ہے۔ کمپنی کی جانب سے چیٹ ونڈوز کے ڈیزائن کو تبدیل کیا جا رہا ہے۔
WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ اینڈرائیڈ کے نئے بیٹا ورژن میں نئے چیٹ ببلز کی آزمائش کی جا رہی ہے۔ طویل عرصے سے استعمال ہونے والے اسپیج ببل اسٹائل کو زیادہ گول میسج ببلز سے تبدیل کیا جا رہا ہے۔
اس کے علاوہ پیغامات میں لگی وہ چھوٹی سی “دم” (ٹیل) بھی ہٹائی جا رہی ہے جو پیغام بھیجنے والے کی جانب اشارہ کرتی تھی۔ یہ تبدیلی بظاہر معمولی ہے لیکن اس سے واٹس ایپ چیٹس کی شکل و صورت کافی حد تک تبدیل ہو جائے گی۔
نئے ڈیزائن سے پیغامات زیادہ صاف اور بہتر نظر آئیں گے اور چیٹ تھریڈ بھی کلین محسوس ہو گی۔ واٹس ایپ میں اس قسم کی انٹرفیس تبدیلیاں بہت کم کی جاتی ہیں کیونکہ کمپنی عام طور پر اربوں صارفین کے لیے پرانے ڈیزائن کو ہی برقرار رکھنے کو ترجیح دیتی ہے۔
اس نئی تبدیلی کو کب تک متعارف کرایا جائے گا، اس بارے میں ابھی کوئی واضح معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






